کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست

کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور حماد عابد نے ٹریفک وارڈن کو نوکری سے برخاست کردیا۔ ٹریفک وارڈن سیف اللہ کو کرپشن چارجز درست ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔ ٹریفک وارڈن سیف اللہ نے ٹریفک چالان کی مد میں شہری سے پیسے وصول کئے تھے۔ جس کی انکوائری ایس پی صدر محمود الحسن گیلانی نے کی۔ بعد از انکوائری وارڈن سیف اللہ گناہگار پایا گیا جس پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سی ٹی او نے سیف اللہ کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
تے ہوئے کہا کہ کرپشن پر کوئی اہلکار معافی کا طلبگار نہیں ہو گا۔

کرپشن، غفلت اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -