ڈی آئی جی آپریشنزکا مختلف مساجد کا دورہ،انتظامات کا جائزہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے نماز فجر کے وقت شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اورنمازیوں کی سکیورٹی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مسجد وزیر خان، جامعہ مسجد اہل حدیث لارنس روڈ،جامعہ مسجد کمال مصطفٰے سول لائنز، جامعہ مسجد چوک گنگارام اور جامعہ مسجد مائی لاڈو گوالمنڈی کا بھی دورہ کیا۔رائے بابر سعید نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مشتبہ افراد پرکڑی نظر رکھیں اور انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں۔کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ مساجد اور عبادت گاہوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔رائے بابر سعید نے مستعد ہو کر ڈیوٹی کرنے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور نقد انعام سے بھی نوازا۔ رائے بابر سعید نے مساجد میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کئے جانے والے اقداما ت کا بھی جائزہ لیا۔ رائے بابر سعید نے کہا کہ نمازی حضرات دوران عبادات سماجی فاصلے کی پابندی کریں، ماسک،سینی ٹائزر لازمی استعمال کریں۔