احد چیمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹراور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کوعدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت یکم جون تک ملتوی کردی ہے،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسارکیا کہ عدالتی حکم کے باوجود احد چیمہ کو کیوں پیش نہیں کیا؟جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث عدالتوں میں ملزمان کو پیش نہیں کررہے،جس پر فاضل جج نے سپرنٹندٹ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت کا عدالتی حکم پڑھا تھا؟جس پر سپرنٹندنٹ نے کہا کہ جی عدالت کا حکم نامہ پڑھا تھا،جس پر فاضل جج نے کہا کہ اب عدالت شوکاز نوٹس دے رہی ہے اس کی وضاحت دیں،اس کیس کی مزید سماعت یکم جون کو ہوگی۔