اشتعال انگیز تقاریر کیس، کیپٹن (ر) صفدر کے چالان کا از سرنو جائزہ لینے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کے چالان کا از سرنو جائزہ لینے کا حکم۔ پراسکیوشن نے چالان پر اعتراض لگا کر پولیس کو واپس بھجوادیا۔پراسکیوشن کی تین رکنی کمیٹی نے یہ چالان اعتراضات لگا کر واپس ارسال کیاہے۔پراسیکیوشن کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات میں کہاگیاہے کہ کیپٹن (ر)محمدصفدر کی اشتعال انگیز تقاریر کی ویڈیو ساتھ لگائی جائے،چالان میں جائے وقوعہ کے گواہوں کی فہرست شامل نہیں کی گئی،کیپٹن (ر) محمدصفدر کے خلاف مزید ٹھوس شواہد چالان کا حصہ بنائے جائیں،پراسیکیوشن کی طرف ہدایت کی گئی ہے کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کے چالان کا تفتیشی ازسر نو سے دوبارہ جائزہ لیں،واضح رہے کہ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مریم نواز کے شوہر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔