سمن آباد میں لکڑی سے بنی گھر کی چھت گرگئی، 7افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقے میں ایک گھر کی لکڑی کی بنی چھت گر گئی،واقعہ میں سات افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں مکان کی چھت زوردار دھماکے میں گر گئی ریسکیو اہلکاروں نے چھت گرنے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے7 افراد کو نکال لیا جن میں سے چار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا،جبکہ زخمی ہونیوالی تین خواتین کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گھر ایک کمرے پر مشتمل تھا، لکڑی کی چھت زیادہ وزن برداشت نہ کر سکی اور منہدم ہو گئی۔