اثاثہ جات کیس، سابق ایس ایس پی جنید ارشد کے ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ایس ایس پی جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 جون تک توسیع کر دی، ملزم کوکرونا وائرس کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کے وکلاء کوفرد جرم عائد کئے جانے کے حوالے سے حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیاہے،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ جنید ارشد کی جانب سے دوران ملازمت مبینہ طور پر اختیارات اور عہدہ کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
، ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں،ملزم جنید ارشد نے والدین کے نام پر بے نامی دار جائیدادیں بنائی،ملزم پٹرول پمپ اور متعدد پلاٹس کے مالک بھی ہے۔