عید گفٹ تقسیم
لاہور(کرائم رپورٹر)دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز میں عید بیگز تقسیم کئے گئے۔ ایس ایس پی عبادت نثار نے فیملیز میں عیدی راشن بیگز تقسیم کیے۔ اس موقع پر ایس ایس پی عبادت نثار کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی لاہور پولیس اپنی سپاہ کا خیال رکھے ہوئے ہے۔ لاہور پولیس میں دوران سروس وفات پانے والے تمام اہلکاروں کے گھروں میں عید بیگز پہنچائے جائیں گے۔
عبادت نثار نے کہا کہ دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کی محکمہ پولیس اور معاشرے کیلئے خدمات گراں قدر ہیں لاہور پولیس لواحقین کی خوشی اور غمی میں برابر کی شریک ہے۔