اقبال ٹاؤن ڈویژن،7روز میں 182ملزم گرفتار،رپورٹ

اقبال ٹاؤن ڈویژن،7روز میں 182ملزم گرفتار،رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 182 ملزمان گرفتارکئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے05ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے06پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے02کلوگرام سے زائد چرس اور55 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران24 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب72اشتہاری وعادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری،پرائس کنٹرول اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر62ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -