پاکستان بار کونسل کاملک بھر کی عدالتیں کھولنے کا مطالبہ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں عدالتیں کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے،وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل عابد ساقی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے کھولنے کا حکم دیا ہے،پاکستان بارکونسل کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ شاپنگ پلازے اور مارکیٹوں کے لئے مخصوص اوقات کار نہیں رکھے گئے،پاکستان بھر کی عدالتیں بھی فوری کھلنی چاہئیں،چیف جسٹس پاکستان اور صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان عدالتیں کھولنے کے حوالے سے احکامات دیں،چیف جسٹس پاکستان ملک بھر میں تمام کیسز کو روٹین کے مطابق کام کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں تاکہ انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہوسکے۔