عیدتعطیلات پرپنجاب ایمرجنسی سروس کاریسکیو پلان جاری

عیدتعطیلات پرپنجاب ایمرجنسی سروس کاریسکیو پلان جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) نے عیدالفطر کے مقدس تہوار کی تعطیلات دوران 11130ریسکیورز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تاکہ پنجاب بھر میں کرونا ایمرجنسی اور دیگر ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ رواز اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں تمام ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسرز کے منعقدہ اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے کی صدارت کرتے ہوئے عید الفطرکے موقع پر کیے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ریسکیو ہیڈکوارٹرز اور اکیڈمی کے تمام افسران نے بھی شرکت کی۔ ضلعی افسران نے ڈائریکٹر جنر ل کو آگاہ کیا کہ تمام اضلاع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کرونا ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لئے "ایمرجنسی ریسکیو پلانز"کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 11130 ریسکیورز کو عید کی تعطیلات کے مو قعے پر تعینات کیا گیا ہے۔

جو کسی بھی نا گہانی صورت حال ایمرجنسی،سانحہ،یا کسی بھی ناگہانی آفات سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔انہیں مزید آگاہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں 11130ریسکیورز تین شفٹوں میں 650قائم کردہ کی پوائنٹس بشمول 250ایمرجنسی وہیکلز اور400موٹر بائیک ایمبولینس سروس پراپنی خدمات سرانجام دیں گئے۔ اس کیساتھ ساتھ اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پرایمبولینس اور فائر وہیکل کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ریسکیو موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی جہاں کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ کی صورت میں ایمرجنسی کورفراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ ایمرجنسی پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود ہو گا۔عید کی چھٹیوں کے دوران کرونا ایمرجنسیز اور دیگر کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122تمام اضلاع میں ایمرجنسیز سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار رہے گی۔پراونشل مانیٹرنگ سیل اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس سیل ریسکیو1122ہیڈکوارٹرز میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی پلان کو نافذ کرنے کے لیے ہمہ وقت آپریشنل رہیں گے۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متاثرہ افراد کے بہتر انتظام کے لئے اضلاع وتحصیل ہسپتالوں کیساتھ باہمی رابطہ کو موثر بنایا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل نے ریسکیو سٹاف کی عید کی چھٹیاں محدود کرتے ہوئے ہدایات دی کہ انسانیت کی خدمت اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری لگن اور جذبے سے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے تمام شہریوں کو عید کی مبارکباد دی ہے اورنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ اپنی فیملی کے ساتھ عیدکی چھٹیوں سے پہلے اور بعد میں گھروں کو جاتے ہوئے احتیاط سے گاڑی چلائیں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے اور دریاؤ ں اور سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے احتیاتی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ ڈوبنے کی ایمرجنسز کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کرونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر و ہدایات پر عمل کریں۔

مزید :

علاقائی -