کرپشن کی شکایت پرمحکمہ آبپاشی کے ملازمین کیخلاف انکوائری کا حکم

کرپشن کی شکایت پرمحکمہ آبپاشی کے ملازمین کیخلاف انکوائری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)کرپشن کی شکایت پرمحکمہ آبپاشی کے ایکسئین امتیاز اکبربھٹی،منظوراحمد،حماد اسلم SDO، فرحت عباس SDO،محمد شاہد سب انجینئر شاہ محمدانجینئر کے خلاف انکوائری کاحکم۔ڈائریکٹرجنرل (پنجاب) نے انکوائری کاحکم دیا لہذا شکایت نمبر20/19 کے معاملات کی چھان بین بابت خردبردوکرپشن (پلی ڈویژن)آبپاشی عمل میں لائی گئی جبکہ دوسری انکوائری شکایت نمبر55/2019بھی عمل میں لائی گئی دوران انکوائری اتھارٹی نے متعلقہ افراد مذکورہ کوطلب کیااور سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے کے الزامات کی وضاحت طلب کی گئی اور انکوائری میں مختلف ذرائع سے حاصل کردہ الزامات کی چھان بین کی گئی انکوائری کمیٹی نے مذکورہ سرکاری افسران کے بیانات رشوت کوناکافی قراردیتے ہوئے یہ بات منظرعام پرآئی کہ ملزمان نے18کروڑ24لاکھ5ہزار810 روپے کی خریداری بوگس دکھائی ہے

جبکہ عملی طورپرخریداری نہ کی گئی ہے لہذا جرم ثابت ہونے قانونی کاروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے امتیاز اکبربھٹی(ایکسئن)وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے مقدمہ ملزمان کے خلاف زیردفعہ 409 5 2/47کے تحت درج رجسٹرکیاگیاہے سماجی وسیاسی رہنماخالد مجید بھٹی نے ڈائریکٹرجنرل (اینٹی کرپشن) پنجاب گوہرنفیس نے میرٹ پرکام کرکے انصاف کابول بالاکیاہے اورموجودہ حکومت انصاف دہلیزپرپہنچانے کے وعدے پرعمل پیراہیں لہذااس ملک میں کرپشن اور خردبرد کرنے والاکاصفایاکرکے دم لیں گے

مزید :

علاقائی -