فلسطینی، کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی دنیا کی خاموشی عالمی امن کیلئے نقصان دہ: قبلہ ایاز

فلسطینی، کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی دنیا کی خاموشی عالمی امن کیلئے نقصان دہ: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین اسلاامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کورونا وباء کی زد میں فلسطین و مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ دنیا میں کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کیے بغیر امن نہیں لایا جا سکتا۔ پریس کلب اسلام آباد میں حمایت مظلومین کانفرنس سے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو مزید مظالم کا شکار بنایا جا رہا ہے، کسی قوم کی نسل کشی اور آزادی سلب کر کے امن کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا۔ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کشمیر اور فلسطین عالم اسلام کے دو اہم مسائل ہیں،پوری دنیا کے مسلمان اگر حمایت کرتے تو کشمیر اور فلسطین کے مسلمان آزادی میں سانس لے رہے ہوتے۔حمایت مظلومین کانفرنس نے اپنی تجاویز میں کہا اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو کشمیر اور فلسطین میں مظالم کیخلاف آواز اٹھانی ہوگی، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔
قبلہ ایاز

مزید :

علاقائی -