چیف جسٹس کے فیصلے نے ثابت کر دیا سندھ حکومت غلط،فردوس شمیم

چیف جسٹس کے فیصلے نے ثابت کر دیا سندھ حکومت غلط،فردوس شمیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا، وفاق مداخلت کرے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ رونا دھونا بلیٹن ہی کرسکتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرٹیکل 245 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار دیا گیا ہے کہ جب وہ محسوس کریں پیسے کا درست استعمال نہیں ہو رہا وہ فنانشل ایمرجنسی نافذ کر دیں گے، وزیراعلیٰ روزانہ میٹنگ میں بیٹھتے ہیں وفاق سے جو چاہئے مانگیں۔فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا چیف جسٹس کے فیصلے نے ثابت کر دیا سندھ حکومت غلط ہے، آج کا یہ وطیرہ ہے کوئی گولی لگنے سے بھی مر جائے تو اسے کورونا کیس کہہ دیا جاتا ہے۔
فردو س شمیم

مزید :

علاقائی -