بھرتی آرڈر تقسیم

بھرتی آرڈر تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈ کوارٹرز میں دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے ملازمین کی فیملیز میں جونیئر کلرک، نائب قاصد اور لانگری کے بھرتی آرڈر تقسیم کیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والدین نے پی ایچ پی میں گراں قدر خد مات سر انجا م دی ہیں اور آپ سب سے بھی یہی امید رکھتا ہوں کہ آپ محنت، ایمانداری اور فرض شناسی سے اس محکمہ کا اثاثہ بنیں گے اور بہتر عوامی خدمت کی بدولت معاشرے میں محکمہ کا وقار بلند کریں گے۔ انہوں نے ملازمین کو عید کی پیشگی مبارکباد بھی دی

اس موقع پر آرڈر لینے والے ملازمان نے آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کا شکریہ ادا کیا اوران آرڈرز کو بطور عید گفٹ قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایمانداری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی کریں گے۔اس موقع پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز افضل نذیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اللہ بخش شاکر اور اے ڈی آئی جی مظہر فاروق سدھانہ بھی موجود تھے

مزید :

علاقائی -