دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑی الٹنے سے 7گوالے زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ بائی پاس چوک پر دودھ سپلائی کرنے والا مزدا الٹ گیا جس کے نتیجے میں سات دودھ فروش زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے سندر اسٹیٹ میں دودھ سپلائی والا مزدا موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس میں میں سوارحنیف،مجاہد،اکمل اللہ دتہ،منیر وغیرہ زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے کر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔