رانا ثنا اللہ کی بینک اکاونٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بینک اکاونٹس کھولنے کی دائردرخواست پرنے فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6جون تک جواب طلب کرلیاہے،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف حکام نے ا ن کے موکل کے چار مختلف بنک اکاونٹس منجمد کررکھے ہیں،قومی اسمبلی کا سیلری اکاؤنٹ بھی منجمد جبکہ میری تمام جائیدادوں کو منجمد کیا گیا ہے،بینک اکاونٹس منجمد ہونے سے میری روزمرہ زندگی کافی مشکلات کا شکار ہے،عدالت سے استدعاہے کہ بینک اکاونٹس اوپن کرنے کا حکم جاری کیاجائے۔