دعائیہ تقریب کا انعقاد
لاہور(کرائم رپورٹر) جامع مسجد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تکمیل قرآن اور لیلتہ القدر کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی غازی کمپنی سیلم مختار،لائن آفیسر محمد شاہد اور پولیس افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ جامع مسجد پولیس لائنز میں بھی تراویح کا اہتمام کیاجاتا ہے۔محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔قاری ڈاکٹر فضل حنان نے'' نزول قرآن پاک ''کے موضوع پر بیان کیااور ختم شریف پڑھا گیا۔
محفل کے دوران ملک و قوم کی سلامتی، کورونا وائرس سے نجات اور شہداء پولیس کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تقریب کے اختتام پرتروایح کے دوران قرآن پاک سنانے والے قاری اور سامع قرآن کو مٹھائی، کپڑے اور نقد رقم تقسیم کی گئی۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفرنے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر اور ایثار کا سبق دیتا ہے۔ موجودہ حالات میں لاہور پولیس سیکورٹی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔