ممتاز عالم دین حافظ ثناء اللہ کی رحلت!

ممتاز عالم دین حافظ ثناء اللہ کی رحلت!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانچسٹر(برطانیہ) میں بزرگ عالم ِ دین ڈاکٹر خالد محمود کے بعد ایک اور دینی شخصیت ممتاز عالم ِ دین پروفیسر حافظ ثناء اللہ خان بھی دُنیا سے رخصت ہو گئے اور علمی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلاء مزید بڑھ گیا، ان کی عمر85 سال تھی، وہ چالیس سال تک گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں علوم اسلامیہ کے استاد کی حیثیت سے پڑھاتے بھی رہے اور پونچھ روڈ سمن آباد کی جامعہ مسجد میں خطابت کے فرائض بھی ادا کئے،ان کے شاگردوں اور طالب علموں کی تعداد ہزاروں میں ہے،بے شک وہ ایک روشن چراغ تھے۔ان کی کمی تادیر محسوس ہوتی رہے گی، اللہ ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -