انٹر نیشنل ہاکی فیڈ ریشنز کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت

انٹر نیشنل ہاکی فیڈ ریشنز کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشنز نے ممالک کو حالات اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بناکر ہاکی میدانوں میں کھیل کا آغاز کرنے کی اجازت دیدی ہے اور اس حوالے سے ہاکی سرگرمیوں کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کی ہدایات کے مطابق گائیڈلائنز بھی سب کو بجھوادی ہے بھیجے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف، انتظامیہ اور د دوسرے لوگوں کو بھی ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، ہر ملک اپنے حالات اور حکومتی ایس اوپیز (طریقہ کار) کو سامنے رکھ کر سرگرمیاں کرسکتا ہے۔ایف آئی ایچ نے کہا کہ ہاکی سے وابستہ ہر شخص کو میدان میں واپس آنے کے لیے ان گائیڈلائنز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا اور اس طرح سے ہاکی کی سر گرمیاں بحال کی جاسکتی ہیں فیڈریشنز کے مطابق ایسے حالات میں صرف اس طرح ہی کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز ہوسکتا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے جس میں کوئی رعائت نہ برتی جائے اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی کی گئی تو ہاکی کی سر گرمیوں کو معطل کیا جاسکتا ہے۔