مشکل وقت میں مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت،اوشناء سہیل

مشکل وقت میں مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت،اوشناء سہیل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹینس کی کھلاڑی اوشناء سہیل نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ہم سب کو ایک بہادر قوم کی طرح مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ یہ وقت بھی جلد گز ر جائے گا میں گھر پر بھرپور پریکٹس میں مصروف ہوں اور گھر والوں کے ساتھ بھی وقت گزارنے کا بھرپور وقت مل جاتا ہے جو اس سے پہلے نہیں ملتا تھا امید ہے کہ جلد ہی حالات درست ہوجائیں گے اور پورے ملک میں کھیلوں کی سر گرمیوں کا ایک مرتبہ دوبارہ سے آغاز ہوجائے گا ہمیں اس وقت مایوس نہیں ہونا چاہئیے بلکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہئیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -