بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے موازنے کی بحث جاری

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے موازنے کی بحث جاری

  

لاہور(این این آئی) کھلاڑیوں کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے موازنے کی بحث جاری ہے،سہیل تنویر اور عمران فرحت نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کسی بھی بڑے بیٹسمین کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بحث میں سہیل تنویر نے کہا کہ بابر اعظم کے خلاف کئی بار بالنگ کرنے کا اتفاق ہوا ہے اور وہ بہت سخت حریف ہیں، بابر اعظم کم غلطی کرتے ہیں اور انہیں ہر گیند کو آسانی سے کھیلنے میں مہارت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کو زیادہ بولنگ نہیں کی تاہم آئی پی ایل میں جب وہ نیا نیا آیا تھا تو ایک مرتبہ آؤٹ کرچکاہوں کوہلی نے بابر اعظم کی نسبت زیادہ میچز کھیلے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کی سنچریاں اور سکور زیادہ ہے جبکہ بابر اعظم نے کم میچز کھیل کر اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ہے اور دونوں ہی ٹیم کوکامیاب کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔عمران فرحت نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں بابر اعظم نے جس طرح کا ذمہ دارانہ کھیل پیش کر کے خود کومنوایا ہے وہ قابل رشک ہے۔

ویرات کافی کو اس مقام پر پہنچنے میں زیادہ عرصہ لگا ہے۔ دونوں کے مزاج اورٹمپرامنٹ میں بھی نمایاں فرق ہے،ویرات کوہلی جارحانہ موڈ رکھتا ہے جبکہ اس کے برعکس بابر اعظم تحمل مزاج کے حامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -