نسیم شاہ دوسرے وقار یونس بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شعیب اختر

نسیم شاہ دوسرے وقار یونس بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شعیب اختر

  

راولپنڈی(آئی این پی)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ دوسرے وقار یونس اور شاہین شاہ آفریدی، وسیم اکرم جبکہ محمد عباس دوسرے محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جارح مزاج شعیب اختر نے فاسٹ بولرز کو بیٹسمینوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادیئے۔پی سی بی آن لائن ٹپس سیشن میں قومی کرکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو، فاسٹ بولر کو دنیا اس کے اسپیلز سے یاد رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریف بلے بازوں پر خوف طاری کرنے کے لیے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا، پیس کا کوئی نعم البدل نہیں، بڑا کرکٹر بننا ہے تو اپنے سے بہتر کھلاڑی سے دوستی کرو۔شعیب اختر نے کہا کہ مشکل وقت ہر کرکٹر کے کیرئیر میں آتا ہے مگر صرف دلیر کھلاڑی ہی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔اس موقع پر بولنگ کوچ وقار یونس نے تمام کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 میں اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی۔تین کالم

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -