ریڈ بل اسٹریٹ اسٹائل 2020ء کیلئے اندراج کا آغاز

ریڈ بل اسٹریٹ اسٹائل 2020ء کیلئے اندراج کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)دنیا کا انتہائی اہم فری اسٹائل فٹ بال ٹورنامنٹ نہ صرف 2020ء میں جاری رہے گا بلکہ یہ پہلے سے کہیں زیادہ جامع ہوگا۔ پانچ براعظموں میں ورلڈ فائنل کے ایک دہائی سے زائد عرصہ کے بعد ریڈ بل فری اسٹائل، فٹ بال کی آفیشل ورلڈ چیمپئن شپ لائے گا جو مکمل طور پر آن لائن ہوگی۔ ہر ایک اس میں ویڈیو کلپ بھیج کر شامل ہو سکتا ہے۔ چیلنجز کی ایک سیریز کے ذریعے یہ فیلڈ بہترین بین الاقوامی مرد و خواتین حتیٰ کہ عالمی سطح پر ٹائٹل ہولڈرز کو آن لائن ورلڈ فائنل میں شامل نہ کرنے سے محدود ہو جائے گی۔ اس کے لئے اندراج 18 مئی 2020ء شروع ہو گیا ہے۔ فری اسٹائل فٹ بال کسی فٹ بال کے ساتھ ٹرکس انجام دینے کا ایک فن ہے اور ریڈ بل اسٹریٹ اسٹائل کھیلوں کا ایک اہم ایونٹ ہے۔ موجودہ عالمی صورتحال میں فری اسٹائل کی مقبولیت میں کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ انفرادی طور پر اس کا کہیں بھی کسی بھی وقت انعقاد کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے صرف ایک گیند کی ضرورت ہے۔ ورلڈ فری اسٹائل فٹ بال ایسوسی ایشن (WFFA) کے صدر اسٹیو ایلیز نے کہا کہ ریڈ بل اسٹریٹ اسٹائل کا یہ آن لائن سیزن کسی موزوں وقت پر نہیں آ سکتا تھا کیونکہ یہ منفرد ہے۔ اس پیمانے پر فری اسٹائل مقابلہ کبھی نہیں ہوا جو آن لائن اور ہر ایک کے لئے اوپن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس میں تمام ممتاز اسٹارز کو دیکھ رہے ہیں اور نئے چہرے بھی سامنے آئیں گے جن کو اس سے قبل اس میں شامل ہونے کا کبھی موقع نہیں ملا۔ یہ ایک دلچسپ ایونٹ ہے۔ ریڈ بل اسٹریٹ اسٹائل 2020ء دنیا بھر میں کسی بھی جگہ ہر ملک میں ہر ایک کے لئے اوپن ہے۔
اس فارمیٹ کے پانچ مراحل ہیں۔ پہلا مرحلہ 18 مئی 2020ء کو اندراج سے شروع ہو گیا ہے۔ www.redbullstreetstyle.com پر دنیا بھر سے ہر ایک کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ 30 سیکنڈ پر محیط اپنی تمام تر صلاحیتوں سے بھرپور ویڈیو جمع کروائیں جس کا جائزہ WFFA کی جانب سے منتخب کردہ ججز لیں گے۔ متوقع ہزاروں شامل ہونے والوں میں سے صرف بہترین ٹاپ 200 مین اور ٹاپ 60 وومن آگے بڑھیں گے۔ آخر میں 16 مرد اور 8 خواتین پانچویں مرحلے میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔ آن لائن ورلڈ فائنل پوری دنیا میں دیکھا جائے گا2008ء میں شروع کئے جانے والے ریڈ بل اسٹریٹ اسٹائل کا مقصد دنیا میں مجموعی طور پر فری اسٹائل فٹ بال پلیئر تلاش کرنا ہے۔ ہر صنف میں انتہائی تخلیقی، ٹیکنیکل اور اسٹائلش پلیئر ریڈ بل اسٹریٹ اسٹائل ورلڈ چیمپئن کے تاج کا حامل ہے۔