گرانفروشوں اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن، 18دکاندار گرفتار

  گرانفروشوں اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن، 18دکاندار گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی،ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 489 انسپکشنز کیں، 67 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی، 01 لاکھ 85 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ 13 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 18 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ڈی سی نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اورمنڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔

 لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑکی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف کے ہمراہ علامہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے دو عمارتیں مسمار اور دو سربمہر کر دیں۔ہما بلاک فلیٹس علامہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی گئی۔ پلاٹ نمبر21رچنا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں خطرناک غیر قانونی عمارت سربمہر کر دی گئی۔

پلاٹ نمبر 83 جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹاون پر تعمیر شدہ عمارت میں بلا اجازت ردوبدل کرنے پر اسے سربمہر کر دیا گیا۔ پلاٹ نمبر439 بلاک ای جوہرٹاون پر غیر قانونی اوپن ایئر ریسٹورنٹ مسمار کر دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -