ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس آج طلب، عمران خان صدارت کرینگے

ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس آج طلب، عمران خان صدارت کرینگے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ورلڈ اکنامک فورم کا اہم ترین ہنگامی اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا گیا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے، ذرائع کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی سرپرستی کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کو پہلی مرتبہ سونپی جائے گی،وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ، اکنامک فورم کی صدارت اور خطاب کریں گے،زمبابوے کے وزیر اعظم بھی ساتھ ہی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم سے کلیدی خطاب بھی کریں گے،کورونا وباء کے مشکل وقت میں پاکستان کیا اقدامات اٹھا رہا ہے، وزیر اعظم نقطہ اٹھائیں گے،دنیا بھر کے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور عالمی رہنما شریک ہوں گے،وزیر اعظم عمران خان خطاب میں کورونا کی صورتحال میں حکومت پاکستان کے ہنگامی اقدامات سے آگاہ کریں گے،احساس پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو نقد کیش،عارضی ملازمتیں،ٹائیگر فورس پر کریں گے،لاک ڈاون کے بعد تعمراتی صنعت کو ریلیف،کمانڈ اینڈ، آپریشن سنٹر، ایم ڈی. این اے کی خدمات پر بات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کمزور معاشی حالات میں بھی کروڑوں پاکستانیوں کو امداد کیسے پہنچائی گئی، وزیر اعظم اپنے خطاب میں بتائیں گے،وزیر اعظم عمران خان احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، بیروزگاروں کے لیے فنڈز مختص کرنے پر بات کریں گے،وزیر اعظم گرین نگہبان منصوبے کے تحت 60 ہزار نوکریوں کے بارے بھی آگاہ کریں گے،عمران خان درخت لگانے کے لئے مزید دو لاکھ نوکریاں دینے کے منصوبے پر بات کریں گے،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 10 لاکھ رضاکاروں کے منصوبے کو دنیا کے بڑے فورم میں اٹھائیں گے،وزیر اعظم عمران خان کورونا جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لئے دنیا کو نئی تجاویز بھی دیں گے

ورلڈ اکنامک فورم

مزید :

صفحہ اول -