کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت اقدامات جاری، ظفر مرزا

کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت اقدامات جاری، ظفر مرزا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں،آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔منگل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ویڈیو لنک پر جنیوا میں 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کارروائی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہو رہی ہے، عالمی ادارہ صحت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا پر بڑی حد تک قابو پایا گیا ہے، کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا۔عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے اس وبا سے نمٹ سکتے ہیں۔ کورونا وبا سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہے، آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک ہونے کے باوجود کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وبا پر قابو پانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، وفاق صوبے عسکری ادارے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں، صحت کے اداروں میں کام کرنے والے فرنٹ لائینز ہیلتھ ورکرز کو وی کیئر مہم کے تحت تربیت دی جارہی ہے، عوام کی آگہی کے لئے میڈیا پر بھر پور مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی آگہی کے لئے فوری طور پر ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کی گئی۔ ٹریسنگ ٹیسٹنگ اینڈ کورنٹاین کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہم آواز ہو کر کرونا وائرس کی مفت ویکسین کی سب لوگوں کو فراہمی یقینی بنانے پر زوردیا ہے۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -