بجٹ کی تیاری میں عوامی شمولیت یقینی بنارہے ہیں، سعیدالحسن

بجٹ کی تیاری میں عوامی شمولیت یقینی بنارہے ہیں، سعیدالحسن

  

لاہور (فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ کو حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں سے آہنگ کرنے کے لیے بجٹ سازی کے عمل میں عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے عوام بذریعہ ای میل اور ڈاک کے ذریعے حکومت کو بجٹ میں اپنی ترجیحات سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے حکومت کی جانب سے ای میل ایڈریس اور پوسٹل ایڈریس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ محکمے کی جانب سے شہریوں کی آسانی کے لیے بذریعہ اشتہارات اور محکمہ خزانہ کی ویب سائیڈ پربنیادی شعبہ جات کی نشاندہی کر دی گئی ہے جن میں ماحولیاتی تحفظ، معاشی بحالی، علاج معالجے کی سہولیات، حفظان صحت، سرمایہ کاری و روزگار کے مواقع اور سماجی تحفظ شامل ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ سازی کے عمل میں رائے عامہ سے استفادے کا مقصدبجٹ کی زمینی حقائق سے مطابقت اور شفافیت کے ذریعے اداروں پر عوامی اعتماد کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ بلاشہ ایک انتظامی فریضہ ہے لیکن اس کے بنیادی سٹیک ہولڈرز عوام ہیں۔حکومت انتظامی امور کی انجام دہی کہ لیے محصولات پر انحصار کرتی ہے جو عوام سے اکٹھے کیے جاتے ہیں اس لیے شہریوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ان کا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ2020-21کی تیاری کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی آراء کے حصول کے لیے ای میل اور پوسٹل ایڈریس کی تشہیر اور بنیادی شعبہ جات سے آگاہی کے لیے اشتہارات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -