ٹرانسپورٹ اور بازاروں کے بعد مساجد پر پابندیا ں ختم کی جائیں،امیرالعظیم

ٹرانسپورٹ اور بازاروں کے بعد مساجد پر پابندیا ں ختم کی جائیں،امیرالعظیم

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ، کاروبار اور بازار کھلنے کے بعد حکومت فوری طور پر مساجد و مدارس اور درگاہوں پر پابندیاں ختم کرے تاکہ لوگ ایس او پیز کے مطابق ستائیس رمضان کو تکمیل قرآن کے اجتماعات و جمعۃ الوداع اور نماز عید مساجد میں ادا کرسکیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب تمام عدالتوں کو بھی کھلنا چاہیے اور حالیہ عرصہ کی عدالتی بندش کا مداوا کر نے کے لیے اس سال گرمیوں کی عدالتی تعطیلات ختم کی جائیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں میں عیدی اور عید گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فا?نڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد بھی موجود تھے۔ امیر العظیم نے کہاکہ کرونا سے بچنے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل ہو نے کے باوجود جمعہ کی نمازوں پر پابندی اور لوگوں کو مساجد میں نماز تراویح اور دوسری نمازوں کی ادائیگی سے روکنا سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی مصیبت اور پریشانی سے بچاؤ کے لیے رجو ع الی اللہ اور توبہ و استغفار ہی مومن کی اصل متاع ہیں مگر حکومت نے مساجد و مدارس کو بند کر کے عبادت او ر رجو ع الی اللہ کے مواقع کو محدود کیا اور اس متاع کو چھیننے کی کوشش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -