حکومت شادی ہالوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے،عثمان خان

حکومت شادی ہالوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے،عثمان خان

  

لاہور(پ ر)ہوٹل ریسٹورنٹ شادی ہالز اور مارکیز 14 مارچ سے لاک ڈوان میں ہیں، سب سے پہلے بند کئے گئے کاروبار بھی دوسرے کاروبار کی طرح ایس او پیز کے مطابق فوری کھولنے کی اجازت دی جائے- اس کاروبارسے وابستہ افراد کا معاشی قتل نہ کیا جائے- اعلی احباب اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کریں ان خیالات کا اظہار شاہدرہ میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عثمان خان نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہایہ واحد انڈسٹری ہے جسکا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ مالکان اور ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے،- حکمرانوں سے التماس ہے کہ انڈسٹری سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرتے ہوئے فوری احکاما ت جاری کئے جائیں -

  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -