نیب ایگزیکٹو بورڈ کی سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کیخلاف تحقیقات کی منظوری

      نیب ایگزیکٹو بورڈ کی سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کیخلاف تحقیقات کی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے علاوہ آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزارت خارجہ کے افسروں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے، ملزموں نے جکارتہ میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت فروخت کی۔ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ عارف ابراہیم کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی، ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

نیب/منظوری

مزید :

صفحہ اول -