کورونا وائرس،چینی ملٹری میڈیکل ٹیم این سی او سی کی کاوشوں کی معترف

  کورونا وائرس،چینی ملٹری میڈیکل ٹیم این سی او سی کی کاوشوں کی معترف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (این این آئی)چینی طبی ماہرین پر مشتمل فوجی میڈیکل ٹیم نے پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی کاوشوں کو سراہا۔میجر جنرل ہوانگ چنگزین کی سربراہی میں 10 رکنی چینی فوجی ٹیم برائے ڈیزیز، پریوینشن اینڈ کنٹرول نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔جہاں ٹیم کو عالمی وبا کے سلسلے میں پاکستان کی اب تک کی کاوشوں اور اس کے ساتھ ہنگامی ردعمل کے اقدامات سمیت آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔دورہ کرنے والی ٹیم کو ٹی ٹی کیو حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا جو کووِڈ کے سلسلے میں پاکستان کی قومی کوششوں کا سنگِ میل، ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کی وسعت اور پیمانے کے ساتھ کووِڈ 19 کے خلاف روک تھام کی کوششوں میں معاون ہے۔این سی او سی حکام نے دورہ پر آئی ٹیم کا ان کی جانب سے مہارت اور قابل قدر تجاویز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے تمام پہلوؤں میں چین کی جانب سے مدد پر بھی وفد کا شکریہ ادا کیا۔چینی میڈیکل ٹیم نے وائرس کی جلد شناخت، جلد آئیسولیشن اور جلد علاج کے تجربات سے آگاہ کیا جس سے چین کو وبا کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔دورہ کرنے والی ٹیم نے ماہرین صحت کی تجاویز کے مطابق سائنسی طریقوں کے ساتھ کووِڈ کے حوالے سے قومی کوششوں پر این سی او سی کو سراہا۔
معترف

مزید :

صفحہ اول -