لوکل گورنمنٹ بل میں بار بار ترمیم حیران کن ہے،عظمیٰ بخاری

لوکل گورنمنٹ بل میں بار بار ترمیم حیران کن ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کابلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے کے بعد بلدیاتی اکیڈمی بنانا مضحکہ خیز ہے۔بزدار حکومت نے ایک سال سے زائد عرصے سے لوکل گورنمنٹ کا بل پاس کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ہر اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بل میں ترمیم کا بل پیش کردیا جاتا ہے۔نالائق حکومت ابھی تک لوکل گونمنٹ سسٹم کے متعلق لائحہ عمل طے نہیں کرسکی۔الیکشن کمیشن بزدار حکومت کا لوکل گورنمنٹ مسترد کرچکا ہے۔

کرونا وباء کے دوران دنیا بھر میں بلدیاتی اداروں نے عوام تک ضروری اشیاء پہنچائی۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا پنجاب حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اکیڈ می بنانے پر ردعمل میں کہا نیازی صاحب شہبازشریف کے بغض میں (ن) لیگ کا بلدیاتی ایکٹ ختم کیا۔مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کرائے۔عمران نیازی نے بلدیاتی نظام ختم کرکے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی توہین کی۔ بلدیاتی نظام تحلیل کرنے کا معاملہ سات ماہ سے عدالت میں التواء کا شکار ہے۔سپریم کورٹ کو نیازی حکومت کے غیر آئینی اقدام کا نوٹس لے۔

عظمیٰ بخاری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -