معروف عالم دین مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری انتقال کر گئے

معروف عالم دین مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) ہندوستان کے مشہور عالم دین، فقیہ العصر، مصنف کتب کثیرہ، شیخ الحدیث و صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری آج ۲۵/ رمضان المبارک کو78سال کی عمر میں اپنے رب سے جا ملے۔مرحوم دارالعلوم دیوبند سے فاضل درس نظامی و متخصص فی الفقہ تھے۔ تقریباً ۴۸ سال دارالعلوم دیوبند میں مدرس رہے اور پچھلے بارہ برس سے شیخ الحدیث کے منصب پر فائز تھے، نیز دارالعلوم کے دارالافتاء سے بھی وابستہ تھے اور آپ کی فقہی رائے کو بڑی اہمیت حاصل تھی۔ آپ خالصتاً علمی ذوق کے حامل اور فقہی بصیرت کے شناور تھے۔ آپ نے تمام زندگی علم کی خدمت کی اور بے شمار شاگرد اپنے پیچھے چھوڑے ہیں۔ آپ تحقیق کا عمدہ ذوق رکھتے تھے اور کئی کتب تصنیف فرمائیں، جن میں امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی ”حجۃ اللہ البالغۃ“ کی شرح ”رحمۃ اللہ الواسعۃ“ شہرہ آفاق ہے۔

، نیز کئی کتب حدیث کی شروح، فتاویٰ اور کئی اہم موضوعات پر اہم علمی کتب و مقالات تحریر فرمائے ہیں۔