حکومتی کھوکھلے دعوؤں کے پول کھل چکے ہیں،جواد احمد

  حکومتی کھوکھلے دعوؤں کے پول کھل چکے ہیں،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کھوکھلے دعووں کے پول کھل چکے ہیں،عوام کو ان کے خالی نعروں سے کوئی سروکار نہیں ملک میں ہر طرف بے روزگاری اور معاشی بحران کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کا بھی زور ہے جس سے عوام اپنی مدد آپ کے تحت نبرد آزماہیں،پنجاب کے 16اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے نے کسانوں کی محنت برباد کردی ہے اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں،کاشتکاروں کو امداد فراہم کرے،


تاکہ ان کے نقصان کا مداوا ہوسکے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے بزریعہ ویڈیو لنک گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا آٹا مافیا نیا بحران پیدا کرنے کو تیار بیٹھا ہے اگر ایف آئی اے چینی،آٹامافیازکیخلاف تحقیقاتی رپورٹ وقت پر جاری کردی جاتی تو آج پھر آٹے کا بحران سر نہ اٹھاتااور غریب عوام کو عید کے موقع پر آتے کی قلت اور اس کی بڑھتی ہوئی قیمت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔