مظفرعلی خان کی علمی،ادبی اور سیاحتی خدمات پر تعزیتی ریفرنس
لاہور (لیڈی رپورٹر) علمی، ادبی، سماجی روایات کی امین تنظیم عظیم آراء فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ممتاز ادیب، سینئر صحافی، معروف سیاح اور شیخوپورہ کی ہر دلعزیز شخصیت مظفر علی خان کی علمی، ادبی اور سیاختی خدمات پر تعزتی ریفرنس میں ممتاز دانشور زاہد رشید ایڈووکیٹ نے صدارت کی جبکہ مہمانوں میں ڈائر یکٹرم ہوم ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) رانا مدثر، عالمی سیاح مقصود چغتائی، صبا ممتاز بانو، عفیفہ طیب، صاحبزادیاں علینا، نورین،ڈاکٹر اشعر شفیع، اعجاز بٹر، صہیب الہی، منور حسین کھوکر، محمد جمیل رضا، سی ای اوایکسپلوررزڈین، کنور عبد الماجد خاں،مجاہد شیخ ایڈووکیٹ، ادیبوں، شاعروں اور سیاخت کے شوقین حضرات کی کثیر تعداد شرکت کی۔