پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنے کا عدالتی حکم قابل تحسین ہے،سرور عاصم

پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنے کا عدالتی حکم قابل تحسین ہے،سرور عاصم

  

لاہور(پ ر)سپریم کورٹ کی طرف سے پورا ہفتہ مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کے فیصلے کا پاکستان کے 22کروڑ عوام دل وجان سے خیر مقدم کرتے ہیں۔یہ فیصلہ تاجر، مزدور، دکانداراور دیگر تمام طبقات کے دل کی آواز ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے تمام کاروباری اداروں اور مارکیٹوں کو پورا ہفتہ کھولنے کا حکم نہایت ہی دانشمندانہ ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران اردو بازار ہادیہ حلیمہ سنٹر کے صدر سرور عاصم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بر وقت اور درست ہے۔اگر یہ فیصلہ نہ آتا تو پاکستانی عوام، تاجر اور دکاندار بے حد مشکلات کا شکار ہوجاتے۔ پاکستان بھر کے تاجر دکاندارچاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کا جلد از جلد خاتمہ ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -