حکومت کورونا کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے،اشرف بھٹی

حکومت کورونا کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ کورونا وباء جیسی مہلک بیماری بھی پی ٹی آئی کی حکومت کو ایک پیج پر نہ لا سکی اور اس وائرس کی موجودگی کے باوجود حکومت اس وباء سے لڑنے کی بجائے صرف اپوزیشن سے ہی لڑ رہی ہے سوائے صوبہ سندھ کی پیپلز پارٹی کی حکومت کے اور کوئی بھی حکومت سنجیدگی کے ساتھ کورونا وباء سے لڑنے کی حکمت عملی نہیں بنا رہی ہے پی ٹی آئی کے وزراء اس وباء کا سدباب کرنے کی بجائے اب بھی اپوزیشن کو ہی دیوار سے لگانے کے پلان بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار یہ بات ہمیں کہنی پڑ رہی ہے کہ جتنی توجہ اور دلچسپی کے ساتھ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے اتنی ہی توجہ اگر عوام کی ھالت سنوارنے کی طرف دی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے عوام مطالبے کررہے ہیں کہ ان کو ریلیف دیا جائے مگر حکومت کی اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں ہے۔