ہندوستان میں مسلمان عالمی ضمیر کو مددکیلئے پکار رہے ہیں،الطاف شاہد

ہندوستان میں مسلمان عالمی ضمیر کو مددکیلئے پکار رہے ہیں،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان عالمی ضمیرکومددکیلئے پکار رہے ہیں۔ آزاداورفرض شناس عالمی میڈیا کے ہوتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کی پامالی بڑھ گئی۔بھارتی مسلمانوں کوقتل کئے جانے کے واقعات بھارتی متعصب میڈیااوریرغمال پولیس میں رپورٹ نہیں ہوتے۔بھارتی بربریت نے بار بارانسانیت کاتمسخر اڑایااورپاکستان کے ساتھ تصادم کاماحول پیداکیا۔


بیگناہ کشمیریوں کی ماورائے قانون گرفتاریوں اورانہیں موت کے گھاٹ اتارنے کاسلسلہ شدت اختیارکرگیاہے۔جنت نظیر کشمیر کیلئے عالمی ضمیر کیوں نہیں تڑپتااورا ن کی زندگی سہل بنانے کیلئے کیوں کچھ نہیں کرتا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ 10مئی کودنیا بھر میں مدر ڈے منایاگیا لیکن وہ دن بھی کشمیری ماؤں کا اپنے زیرحراست بیٹوں کے انتظار میں روتے اورتڑپتے ہوئے گزرا۔کشمیری ماؤں کے جوان بیٹوں کوکہاں اورکس جرم کی پاداش میں قیدکیاگیا یہ راز کوئی نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے سرگرم اورمنظم ادارے کشمیریوں اوربھارتی مسلمانوں کے حق پربھارتی شب خون کیخلاف آوازکیوں نہیں اٹھاتے۔مودی سرکار نے بھارت میں اذیت ہراقلیت کامقدربنادی گئی،انتہاپسندہندوؤں نے مسلمانوں کواپناخاص ہدف بنایاہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پرتنقید کی صورت میں جو وفاقی وصوبائی وزراء اپوزیشن رہنماؤں کاحشر کردیتے ہیں وہ اپنی توپوں کارخ بھارت کی طرف کیوں نہیں موڑتے۔مودی اوراس کے شدت پسندحواری دھڑلے سے کشمیریوں سمیت بھارتی مسلمانوں کوزندہ درگورکررہے ہیں جبکہ پاکستان کی مصلحت پسندحکومت خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے قائدین اورکارکنان بھارت میں مسلمانوں کیخلاف جاری بربریت کیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔