تحریک انصاف کے پاس مسائل حل کرنے کا کوئی ویژن نہیں،سجاد نذیر

تحریک انصاف کے پاس مسائل حل کرنے کا کوئی ویژن نہیں،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آرچودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت گومگوں کی شکار ہے اُس کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا کوئی ویژن ہی نہیں ہے تحریک انصاف نے بیڈ گورننس کی بدترین مثال قائم کی ہے جس کی مثال ماضی میں بھی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی رمضان پیکج سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی طور پر عوام کو کچھ ریلیف دینا ہو گا۔