غلام سرور آزاد مسلم لیگ لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر مقرر

غلام سرور آزاد مسلم لیگ لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر مقرر

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب میں بہترین کارکردگی پر لیبر لیڈر چوہدری غلام سرور آزاد کو پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

ہوئے امید ظاہر کی کہ چوہدری غلام سرور آزاد پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری،اعتدال پسندی،برداشت اوربردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی،قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔اور ان کیلئے یہ عہدہ مزید آگے بڑھنے اور ترقی کیلئے اہم زینہ ثابت ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -