نعلین پاک کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی کو فعال بنایا جائے،علماء کا مطالبہ
لاہور(پ ر)تحریک بازیابی نعلین پاک نے لاہوربادشاہی مسجدتبرکات گیلری سے محکمہ اوقاف کی زیرتحویل چرائے گئے نعلین پاک کی عدم بازیابی اور چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف تحریک بازیابی نعلین پاک کے زیراہتمام علماءِ کرام کااجلاس ایوان مشائخ گڑھی شاہومیں ہواجس میں علامہ پروفیسر شبیرانجم،مفتی لیاقت علی صدیقی،مولاناضیاء الرحمن فاروقی، مفتی عاشق حسین،علامہ محمد ممتاز اعوان، حافظ شعیب الرحمن نے شرکت کی علماءِ کرام نے ایک بڑا بینراُٹھائے ہوئے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ نعلین پاک کی بازیابی کیلئے عدالت عظمیٰ کی طرف سے قائم کردہ جے آئی ٹی کوازسرنوفعال بنایا جائے