سکولوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

سکولوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب میں لاک ڈاؤن کے باعث اسکولوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے بارے میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ نے جمع کروائی۔

پنجاب میں لاک ڈاون کے باعث اسکولوں کے بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بہت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ غریب اور محروم طبقات کے بچے جن کے گھروں میں ٹی وی نہیں ٹیلی تعلیم ان کی غربت کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ اسکولوں کے مسلسل بند رہنے۔کتابوں کی عدم دستیابی ٹیلی تعلیم کے ذرائع کا نہ ہونا کہیں اسکولوں میں بہت بڑے ڈراپ آؤٹ کا باعث نہ بن جائے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ گھروں میں بیٹھے تمام بچوں کو فوری کتابوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور اساتذہ کے ذریعے بچوں کی تعلیمی رہنمائی کا مناسب انتظام کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -