تحریک انصاف نے خواتین کو سیاسی پلیٹ فارم فراہم کیا،ثانیہ کامران

تحریک انصاف نے خواتین کو سیاسی پلیٹ فارم فراہم کیا،ثانیہ کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر،)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ممبربیت المال عطیہ سعد کی قیادت میں خواتین کے وفد نے ملاقات کی اور سنٹرل پنجاب میں وومن ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ثانیہ کامران کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں خواتین کو آگے بڑھنے کے لئے سیاسی پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں، پی ٹی آئی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے، اسی لئے حکومت تمام پالیسیاں غریب طبقے کی بہتری کے لئے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ٹیم کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔