شہباز شریف کی قبل ازوقت انتخابات کی خواہش پوری نہیں ہو گی: فیاض الحسن چوہان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کہا انتخابات مسائل کا بہترین حل ہیں مگر ان کی معصوم خواہش پوری نہیں ہوگی، وہ 2023 تک انتظار کریں، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف لندن سے کورونا کیخلاف جنگ لڑنے آئے تھے اور 2 ماہ قرنطینہ میں رہنے کے بعد خواہش سامنے رکھی مگر ان کی خواہش کوٹ لکھپت جیل میں ہی پوری ہوگی، شہباز شریف اور نواز شریف نے ملک لوٹا، جنہوں نے ملک لوٹا انہوں نے 5 سال پورے کیے، جو ملک بچانا چاہتے ہیں ان کے 5 سال اپوزیشن کو کھٹکتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایاجبکہ پچھلی حکومتوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے، وزیراعظم کی پالیسز کے باعث حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
فیاض الحسن چوہان