پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بعض ممالک سرگرم،عالمی برادری نوٹس لے،شاہ محمود

  پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بعض ممالک سرگرم،عالمی برادری نوٹس لے،شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں ایسی قوتیں موجود ہیں جو پاکستان کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتیں، جو مختلف طریقوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں،کلبھوشن کا کیس دنیاکے سامنے ہے۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ کبھی یہ قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دیتی ہیں کبھی دہشت گردی کی آڑ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کو متعدد بار آگاہ کر چکا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز کیلئے کسی بہانے کی تلاش میں ہے،عالمی برادری کو اس ساری صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جب دنیا پاکستان سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں تو ہم افغان امن عمل میں، خلوص نیت کے ساتھ اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتے ہیں جسے سراہا بھی جا رہا ہے،ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ انٹرا افغان مذاکرات آگے بڑھیں اور ہم اس کی پوری حمایت کر رہے ہیں،پاکستان نے اپنے قبائلی علاقوں کو جس طرح دہشت گردوں سے پاک کیا ہے اسے دنیا جانتی ہے،پاکستان نے اندرونی محاذ پر جو اقدامات اٹھائے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں،عالمی برادری کو خطے میں عدم استحکام کیلئے متحرک عناصر کے عزائم کا نوٹس لینا ہو گا۔
شاہ محمودقریشی

مزید :

صفحہ اول -