احمد ندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ منسوخ

احمد ندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)اردو اور پنجابی کے معروف شاعر، ادیب، محقق ایم آر شاہد چیئرمین مرکز علم و فن پاکستان کی جانب سے احمد ندیم قاسمی کی یاد میں زیر صدارت عطا ء الحق قاسمی ہر سال رمضان المبارک میں ہونے والی سالانہ نعتیہ مشاعرہ اور افطار ڈنر کی تقریب جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ناہید قاسمی ہوتی ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سبب منسوخ کر دی گئی ہے۔