جماعت اسلامی قائدین کی مچھ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت
لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہاکہ شہدا قوم کا فخر، سرمایہ اور ماتھے کا جھومر ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔