یونین کونسلوں کے فیلڈ افسروں کو با اختیار بنایا جائے،عوامی مطالبہ

یونین کونسلوں کے فیلڈ افسروں کو با اختیار بنایا جائے،عوامی مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چوہنگ (نامہ نگار) حال ہی میں گورنمنٹ کی طرف سے بلدیاتی ادارے ختم کر دیے گئے ہیں اور وہاں سے سیکرٹری یونین کونسلز ختم کر کے فیلڈ آفیسرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔2018 کی نئی حلقہ بندیوں میں بننے والی یونین کونسلوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے فیلڈ آفیسرز پیدائش،اموات اورطلاق سرٹیفکیٹ وغیرہ جاری نہیں کر سکتے۔ان فیلڈ آفیسرز کو پنجاب بھر میں تعینات تو کر دیا ہے مگر ان کو کوئی اختیارات نہیں دیے گئے۔یہ فیلڈ آفیسرز برائے نام ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں۔یونین کونسلوں کے متعلقہ تمام کام بند ہیں۔عوام کس دفتر جائے اور کس متعلقہ آفیسر کو ملے یہ بھی گورنمنٹ کی طرف سے پالیسی کا اعلان نہیں ہوا۔شہری یونس، اکرم، نقیب، عظمی، نذیراں ودیگر کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ یا تو ان فیلڈ آفیسرز کو ذمہ داریاں دے یا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی نشاندہی کرے۔