شاپنگ مالز کھولنے کے حکم پر عملدرآمد کیلئے سندھ کا وفاق کو خط

شاپنگ مالز کھولنے کے حکم پر عملدرآمد کیلئے سندھ کا وفاق کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)شاپنگ مال و تجارتی مراکز کھولنے کے حوالے سے عدالت عظمی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے سندھ حکومت نے وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کو خط لکھ دیا۔محکمہ داخلہ سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے وفاق کو خط ارسال کردیا ہے جس میں سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت سے تجاویز مانگی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ شاپنگ مالز 31مئی تک بند رہیں گے۔ کسی صوبے کے انفرادی فیصلے اور وزارت صحت سے اجازت کے بارے میں سندھ کو آگاہ نہیں کیاگیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے لہذا عدالت عظمی کے شاپنگ مالز سے متعلق فیصلے کی روشنی میں فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ اقدامات کیے جاسکیں۔
وفاق کو خط

مزید :

صفحہ آخر -