وزیر اعظم کی ہدایات پر لیسکوانتظامیہ نے ای کھلی کچہریاں لگائیں

وزیر اعظم کی ہدایات پر لیسکوانتظامیہ نے ای کھلی کچہریاں لگائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو انتظامیہ نے ریجن کے تمام سرکلز میں عوامی سہولت کے پیشِ نظر ای- کچہریوں کا انعقاد کیا۔ جہاں لیسکو کے تمام سرکل کے ایس ایز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے فیس بک پیج کے ذریعے لائیو آکر عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا۔اس حوالے سے لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز کی زیرِ نگرانی فیس بک پر ترتیب دیئے گئے پیجز پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیسکو کے تمام سرکلز کے فیس بک پیجز پر اب ماہانہ بنیاد پر باقاعدگی سے الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو ہیڈ آفس میں اپنی ٹیم کے ہمراہ 21مئیکوLESCO PMDU فیس بک پیج پر عوام کی شکایات الیکٹرانک کچہری کے ذریعے سنیں گے۔

لیسکو کی جانب سے منعقد کی جانے والی ای کچہریوں کا مقصد عوام کی شکایات ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔